ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 226، بنگلورو سرفہرست، 6؍افراد فوت، 47 ڈسچارج

کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 226، بنگلورو سرفہرست، 6؍افراد فوت، 47 ڈسچارج

Mon, 13 Apr 2020 15:50:05    S.O. News Service

 بنگلورو،12؍اپریل(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) کرناٹک سے آج کورونا وائرس کے 11 کیسس کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح ریاست میں انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد226؍ ہوگئی ہے۔ 4؍متاثرین کا تعلق بیلگاوی، تین کا تعلق بنگلورو اور 2 کا تعلق کلبرگی سے ہے۔ ایک مریض کا تعلق وجئے پورہ اور میسورو سے ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔

وجئے پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور بنگلورو سے تعلق رکھنے والے تین متاثرین، تنفس کے شدید عارضیہ میں مبتلائ ہیں۔ کورونا وائرس کیسس میں بنگلورو، سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 76 بتائی جاتی ہے جس کے بعد میسورو اور بیلگاوی کا نمبر ہے جہاں مریضوں کی تعداد بالترتیب 48 اور 14 ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اب تک وائرس کے سبب 6 ؍افراد فوت ہوچکے ہیں اور 47؍افراد کو ڈسچارج کردیا ہے۔ اسی دوران حکومت کرناٹک ، آئندہ 14؍اپریل کے بعد لاک ڈاؤن قواعد میں امکانی نرمی کے نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہے اور ایک یا 2 روز میں ایک واضح روڈ میاکپ سامنے لانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

ریاستی وزیرتعلیم مسٹر کے سدھا کر نے جو کووڈْ۔19 سے متعلقہ تمام امور کے انچارج بھی ہیں، پی ٹی آئی کو بتایا کہ حکومت جو فیصلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اُس کے منفی اور مثبت نتائج کا تفصیل سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ‘‘ہم یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہم جو کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اُس کے نتائج کیا ہوں گے۔ ہمارے اقدام کے نتائج یا مضمرات کا قبل از قبل جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے فیصلہ کے مابعد جو اثرات ہوں گے اُن کی بڑی اہمیت ہے۔ لاک ڈاؤن میں امکانی نرمی کے بارے میں ای کیا دو دن میں ہمیں وضاحت کرنی ہے’’۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، اُس کی معقول وجہ رہے گی۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد یعنی آئندہ 14؍اپریل کے بعد شراب کی فروخت میں کچھ نرمی کا امکان ہے۔ اِس نرمی کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران روک دیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے 30 منجملہ 12 ؍اضلاع، کووڈ۔19 سے پاک ہیں۔ گذشتہ کل تک کرناٹک میں کووڈ۔19 پازیٹیو کیسس کی تعداد 215 تھی۔ مذکورہ متاثرین میں سے 6 فوت ہوگئے جبکہ 47 کو ڈسچارج کردیا گیا۔


Share: